مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم اور نسل کشی کے بعد بین الاقوامی اداروں میں صہیونی حکومت کے خلاف شکایت میں اضافہ ہورہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے سب سے پہلے عالمی عدالت میں صہیونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی عدالت انصاف نے کہا ہے کہ آئرلینڈ نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔
اس سے پہلے آئرش وزیرخارجہ مائیکل مارٹن اپنے ملک کی اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت میں شمولیت کی خبر دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ڈبلن نے اس مقدمے میں شرکت کی منظوری دی ہے جو جنوبی افریقہ نے نسل کشی کے کنونشن کے تحت اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں دائر کیا ہے۔
اب تک کئی ممالک بشمول اسپین، بولیویا، کولمبیا، میکسیکو، ترکی، چلی اور لیبیا نے جنوبی افریقہ کے اس مقدمے میں شمولیت اختیار کی ہے۔
بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے حکم میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو اور دیگر حکومتی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے، جسے دنیا کے مختلف ممالک نے سراہا تھا۔
آپ کا تبصرہ